رسائی کے لنکس

پشاور: شدید طوفان بادو باراں سے کم ازکم چار افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ہی ایک رکشہ اسٹینڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک درجن سے زائد رکشے جل کر خاکستر ہو گئے۔

پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں شدید آندھی اور بارشوں کے باعث کم ازکم چار افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو علی الصبح شدید طوفان بادو باراں کے باعث متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بعض گھروں کی چھتیں گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

متعدد علاقوں سے بارش کے باعث فصلوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

پشاور میں ہی ایک رکشہ اسٹینڈ پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک درجن سے زائد رکشے جل کر خاکستر ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات کو آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختنوانخواہ کے بعض دیگر علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔

رواں سال اس سے قبل مون سون کی بارشوں کے علاوہ بھی ہونے والی شدید بارشوں سے پشاور میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG