رسائی کے لنکس

پشاور: مدرسے پر دستی بم حملہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

موٹر سائیکل پر سوار حملہ آورں نے اہل حدیث مسلک کے مدرسے پر دستی بم اُس وقت پھینکا جب لوگ عشاء کی نماز کے لیے مدرسے میں موجود تھے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں اتوار کی شب ایک مدرسے پر دستی بم کے حملے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار حملہ آورں نے اہل حدیث مسلک کے مدرسے پر دستی بم اُس وقت پھینکا جب لوگ عشاء کی نماز کے لیے مدرسے سے ملحقہ مسجد میں موجود تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ مدرسہ ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھینکنے کے بعد حملہ آور جب فرار ہو رہے تھے تو اُن کا ایک ساتھی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG