رسائی کے لنکس

پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ میں جمعرات کی صبح خودکش بم دھماکے میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کالام خان ہلاک جب کہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین اور پولیس حکام کے مطابق ایس پی کالام خان اپنے محافظوں کے ہمراہ دفتر جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر پشتہ خرہ چوک میں خودکش بمبار نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر کی ہلاکت دہشت گردی کے خلاف حکومت کی جنگ کا ردعمل ہے۔’’ دہشت گرد بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں، جنازوں پر، بازاروں میں دھماکے کرتے ہیں اور اب انھوں نے ہماری پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے لوگوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور آج کا واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔‘‘

گزشتہ ہفتے پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں ایک جنازے پر خودکش حملے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس کے بقول اس کارروائی کا ہدف صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر تھے۔

XS
SM
MD
LG