رسائی کے لنکس

پاکستان، مذہبی عدم برداشت کا شکار: ’پیو‘ ریسرچ رپورٹ


رپورٹ کے مطابق، مذہبی عدم برداشت کا سب سے زیادہ شکار مشرق ِوسطیٰ اور شمالی افریقہ کا خطہ ہے، جہاں اب تک 2011ء میں رونما ہونے والی ’عرب بہار‘ کے اثرات باقی ہیں

امریکی تحقیقی ادارے، ’پیو‘ کی جانب سے سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر میں مذہبی برداشت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، اور پاکستان ان ممالک میں سر ِفہرست دکھائی دیتا ہے جو اس مسئلے کا شکار ہیں۔

اس جائزے میں 198 ممالک کو شامل کیا گیا۔

رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ گذشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں 33٪ ممالک میں مذہب کی بنیاد پر امتیاز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مذہب کی بنیاد پر امتیاز امریکہ کے سوا دنیا کے ہر ملک میں بڑھا ہے۔ اس رپورٹ میں 2007ء سے لے کر 2012ء تک کے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مذہبی عدم برداشت کا سب سے زیادہ شکار مشرق ِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ کا خطہ ہے، جہاں اب تک 2011ء میں رونما ہونے والی ’عرب بہار‘ کے اثرات باقی ہیں۔

رپورٹ بتاتی ہے کہ دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے 25 بڑے ممالک کو مذہب کی بنیاد پر سب سے زیادہ امتیاز اور پابندیوں کا سامنا ہے، اُن ممالک میں پاکستان، مصر، انڈونیشیا، روس اور برما شامل ہیں۔ اس تجزئیے کے لیے، اِن ممالک میں حکومتی پابندیوں اور معاشرے میں مذہبی امتیاز اور مخالفت جیسے عناصر کو مد ِ نظر رکھا گیا۔

’پیو‘ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق برازیل، فلپائن، جاپان، جنوبی افریقہ اور کانگو میں سب سے زیادہ مذہبی برداشت پائی جاتی ہے۔

اس تجزیاتی رپورٹ سے منسلک محققین نے صرف ٹھوس رپورٹوں پر تکیہ کیا اور انہوں نے مختلف ممالک کے حکومتی قوانین، پالیسیوں اور ان کے عملی نفاذ و اقدامات کا بھی مطالعہ کیا۔ محققّین نے مختلف معاشروں میں مذہبی تشدد اور عدم برداشت کے واقعات کو بھی مد ِ نظر رکھا۔
XS
SM
MD
LG