رسائی کے لنکس

ملحدانہ خیالات اور لامذہب لوگوں کی تعداد میں اضافہ: پیو سروے

  • جیروم سوکولوسکی
  • مدثرہ منظر
  • واشنگٹن

’اُن میں سے اکثریت نے سروے کرنے والوں کو بتایا کہ وہ اب بھی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔ اُن میں سے 20فی صد کہتے ہیں کہ وہ اب بھی ہر روز عبادت کرتے ہیں‘

مذہب اور عام زندگی سے متعلق ’پیو فورم‘ کے ایک تازہ ترین معالعے میں ایسے لوگوں کا جائزہ لیا گیا ہے جنھوں نے مذہبی لیڈروں اور سیاسی پنڈتوں کو یکساں الجھن میں ڈالا ہے اور امریکہ جیسے مذہبی ملک میں اِن لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مطالعے کے مطابق Nonesمیں ملحدانہ خیالات کے حامل، لامذہب اور ایسے لوگ شامل ہیں جو کوئی عقیدہ نہیں رکھتے اور اِن کی تعداد اب چار کروڑ 60لاکھ ہوگئی ہے۔

مبادا کوئی یہ سوچے کہ امریکہ یورپ کی طرز کےسیکولرزم کے عمل سے گزر رہا ہے، پیو کے محقق گریگ سمتھ نے زور دے کر کہا ہے کہ Nones میں زیادہ تر اب بھی روحانیت کو ماننے والے لوگ شامل ہیں۔

’اُن میں سے اکثریت نے سروے کرنے والوں کو بتایا کہ وہ اب بھی خدا پر یقین رکھتے ہیں۔ اُن میں سے 20فی صد کہتے ہیں کہ وہ اب بھی ہر روز عبادت کرتے ہیں‘۔

تفصیل کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجیئے:

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG