رسائی کے لنکس

فلپائن: پولیس سے 'جھڑپ' میں میئر ہلاک


اطلاعات کے مطابق میئر کے قافلے نے ملک کے شمالی صوبے میں ایک چوکی پر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

فلپائن میں ایک شہر کا میئر پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔

داتو سااوی امپارتوآن قصبے کے میئر شمس الدین دیماؤکوم اور دیگر نو افراد پولیس کے ساتھ جمعہ کو ہونے والی جھڑپ میں مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق میئر کے قافلے نے کوٹابٹاؤ کے شمالی صوبے کے قصبے مکیلالا میں ایک چوکی پر تعینات پولیس پر فائرنگ کی۔

علاقائی پولیس کے ایک عہدیدار رومیو گلگو نے کہا کہ "یہ انسداد منشیات کی ایک ضابطے کی کارروائی تھی لیکن اس دوران ان لوگوں نے ہمارے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔"

صدر ڈوٹرٹے نے رواں سال ہونے والی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ منشیات کے کام میں ملوث اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

ڈوٹرٹے کے جون کے اواخر میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فلپائن کی پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار منشیات استعمال کرنے اور ان کی فروخت میں مبینہ طور پر ملوث کم ازکم 3,600 افراد کو ہلاک کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG