رسائی کے لنکس

فلپائن: حملہ آوروں کی فائرنگ سے میئر ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پمفلٹ کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے کالی ریت (میگنیٹائیٹ) نکالنے کے عمل میں حصہ لیا تو ان کو سزا کی توقع رکھنی چاہیے۔

فلپائن میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک مقامی میئر کو ہلاک کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی قصبہ گونزاگا کے میئر کارلیٹو پینیٹوکاسٹیس پرچم لہرانے کی تقریب کی صدارت کر رہے تھے کہ 20 حملہ آوروں نے ٹاؤن ہال پر حملہ کر کے انہیں ہلاک کر دیا۔

حملہ آور موقع سے فرار ہوتے وقت کچھ مطبوعہ مواد وہاں چھوڑ گئے۔

پمفلٹ کے ذریعے لوگوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے کالی ریت (میگنیٹائیٹ) نکالنے کے عمل میں حصہ لیا تو ان کو سزا کی توقع رکھنی چاہیے۔

مئیر پینیٹوکاسٹیس مبینہ طور پر اپنے علاقے میں کالی ریت نکالنے کے بارے میں کافی سرگرم تھے لیکن ماحولیات کو محفوظ رکھنے کے لئے سرگرم لوگوں کا کہنا ہے کہ سمندری ساحلوں سے میگنیٹائٹ دھات کو نکالنے سے ماحولیاتی نظام تباہ ہو جائے گا۔

پولیس حکام کا خیال ہے کہ کمیونسٹ پارٹی کا عسکری ونگ نیو پیپلز آرمی یا این پی اے اس حملے کا ذمہ دار ہے۔

این پی اے گزشتہ 45 سالوں سے جزائر پر مشتمل اس جنوب مشرقی ایشائی ملک میں باغیانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG