رسائی کے لنکس

فلپینز ۔ عسکریت پسندوں کے کیمپ پر فوج کا قبضہ


فلپینز ۔ عسکریت پسندوں کے کیمپ پر فوج کا قبضہ

فلپینز ۔ عسکریت پسندوں کے کیمپ پر فوج کا قبضہ

فلپائن میں فوجی عہدےد اروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی فلپائن کے جنگل میں انتہاپسند نتظیم ابوسیاف کے ایک اہم کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے اور بہت سے عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیے ہیں۔

اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے، جنہیں توپ خانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل تھی، جمعے کے روز جزیرے جولو میں ابوسیاف کے ایک اہم کمانڈر ردولین ساحرون کے زیر انتظام چلائے جانے والے کیمپ کو تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی میں دو فوجی زخمی ہوئے اور ابوسیاف کا کم ازکم ایک مسلح کارکن مارا گیا اور کئی زخمی ہوئے۔

فوج نے یہ نہیں بتایا کہ ساحرون کا کیا بنا۔

ابوسیاف پرکئی سلسلے وار بم دھماکوں اور اغوا کی کارروائیوں کا الزام لگایا جاتا ہے جن کا ہدف غیر ملکی تبلیغی کارکن، عیسائی اور امریکی فوجی مشیر ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG