رسائی کے لنکس

حکام کے مطابق ناری نامی طوفان مشرقی ساحل سے جمعہ کی رات دیر گئے ٹکرایا جس سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

فلپائن کے شمالی علاقوں میں ہفتہ کی صبح آنے والے سمندری طوفان سے کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ناری نامی طوفان مشرقی ساحل سے جمعہ کی رات دیر گئے ٹکرایا جس سے کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور مواصلات کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا۔

طوفان کے باعث چاولوں کی کاشت والے علاقے لوزان میں شدید بارش ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے تقریباً 20 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

سمندری طوفان کے ساحل سے ٹکرانے سے قبل ہی ہزاروں افراد کو ساحلی دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ طوفان امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری کے جمعہ اور ہفتے کو منیلا کے دورے کی منسوخی کا بھی سبب بنا۔ مسٹر کیری نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتوں میں اس دورے کو دوبارہ ترتیب دیں گے۔
XS
SM
MD
LG