رسائی کے لنکس

فلپائن: بس حادثے میں 41 مسافر ہلاک


فلپائن: بس حادثے میں 41 مسافر ہلاک
فلپائن: بس حادثے میں 41 مسافر ہلاک

فلیپائن میں بدھ کے روز ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 41 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پہاڑی قصبے باجیو سے چند کلو میٹر دور پیش آیا ۔ حادثے کے وقت بس میں لگ بھگ 50 افراد سوار تھے، اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

واضح رہے کہ اس پہاڑی علاقے میں ٹریفک حادثات عام ہیں جن کی عموماً وجہ گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال بتائی جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG