رسائی کے لنکس

فلپینز:ممکنہ صدر اکینو بدعنوانی کے خلاف کارروائی کریں گے


فلپینز کے سینیٹر بنیگنو اکینو نے، جو غالباً ملک کے اگلے صدر ہوں گے ، کہا ہے کہ وہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد، رخصت ہونے والی صدر گلوریا ارویو سے متعلق بدعنوانی کے الزامات کی چھان بین کریں گے ۔

فلپینز کے انتخابی کمیشن کے غیر سرکاری نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ مسٹر اکینو پیر کے صدارتی انتخابات کی ووٹنگ میں 40 فیصد سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ یہ شرح ان کے قریب ترین مد مقابل ، سابق صدر جوف ایسترادا سے کہیں زیادہ ہے۔

مسز ارویو کے نو سالہ دور صدارت میں سکینڈلوں کی بھرمار رہی، جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر 2004ء میں ووٹنگ میں دھاندلی کا واقعہ تھا جس کے نتیجے میں ان کے خلاف مواخذے کی کئی ناکام کوششیں ہوئیں ۔

مسٹر اکینو کی جانب سے مسز ارویو کے خلاف چھان بین کا یہ دعویٰ کہ وہ حکومت کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ان کی صدارتی مہم کے وعدے کا حصہ ہے ۔

بڑے پیمانے پر اپنی غیر مقبولیت کے باوجود، رخصت ہونے والی صدر مسلسل سیاست میں رہیں گی۔ انہوں نے پیر کے انتخابات میں ایوان نمائندگان کی ایک نشست جیت لی ہے۔

XS
SM
MD
LG