رسائی کے لنکس

فلپائن: بس حادثہ،18 افراد ہلاک


فلپائن میں پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ایک مسافر بس، جس میں زیادہ ترایرانی شہری تھے، ایک کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔جب کہ کم ازکم 30 مسافر زخمی بھی ہوئے۔

عہدے داروں کاکہنا ہے کہ یہ حادثہ وسطی جزیرے سبو میں پیش آیا اور بس ایک 30 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ان کا کہنا ہے کہ بظاہراس حادثے کی وجہ بس کے بریکوں کا فیل ہونا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ایران کے میڈیکل اسٹونٹ اور ڈاکٹر تھے جو ایک ساحلی تفریح گاہ کی طرف جارہے تھے۔

امدادی کارکن بس کے ملبے میں متاثرین کو تلاش کررہے ہیں۔

فلپائن میں سڑکوں کی خراب حالت اور گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کو مہلک حادثات کی ایک وجہ قرار دیاجاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG