رسائی کے لنکس

امن مذاکرات سے قبل فلپائن کے کمیونسٹ رہنما گرفتار


General Norman Schwarzkopf, comandante das tropas que, na Guerra do Golfo de 1991, expulsaram do Kuwait as tropas iraquianas que tinham invadido o país no ano anterior.
General Norman Schwarzkopf, comandante das tropas que, na Guerra do Golfo de 1991, expulsaram do Kuwait as tropas iraquianas que tinham invadido o país no ano anterior.

فلپائن میں حکام نے بتایا ہے کہ حکومت اور ماؤ باغیوں میں مذاکرات سے چند گھنٹے قبل سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کمیونسٹ رہنما کو گرفتار کر لیا ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف دی فلی پینز کی مرکزی کمیٹی کے رکن ایلن جازمن کو منیلا کے شمال میں بلاکن صوبے کے ایک گاؤں سے پیر کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف قتل اور بغاوت کے الزام میں وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

فلپائن کی حکومت اور کمیونسٹ پارٹی کے حامیوں کے درمیان ناروے کے شہر آسلو میں منگل کو امن مذاکرات کے ایک نئے سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مقصد 40 سال سے جاری تنازع کو حل کرنا ہے۔ اس تنازع کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فوج اور کمیونسٹ پارٹی کی مسلح شاخ ’نیو پیپلز آرمی‘ نے ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے۔ طرفین کے درمیان باضابطہ بات چیت چھ سال کے وقفے کے بعد ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG