رسائی کے لنکس

فلپائن : ہلاکتوں میں اضافہ


فلپائن : ہلاکتوں میں اضافہ
فلپائن : ہلاکتوں میں اضافہ

فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث اب تک لا پتہ ہونے والے افراد کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے۔

آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’واشی‘ اس سیلاب کا باعث بنا جس سے جنوبی فلپائن کا جزیرہ مینڈانو شدید متاثر ہوا ہے اور 1080 ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تعداد 1075 ہو گئی جو کہ پچھلے اندازوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

سیلاب سے زیادہ تر ہلاکتیں کاگایان ڈی ارو اور الیگان کے شہروں میں ہوئیں جہاں سے لاکھوں افراد دوسری جگہوں پر منتقل ہوئے ہیں۔

فلپانئن کے صدر بنیگنو اکینو نے تباہ کن سیلاب کے بعد منگل کو ملکی سطح پر آفت کا اعلان کیا تھا۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت پر کیا گیا جب امدادی کارکنان شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے اور انہیں اجتماعی قبروں میں دفنانے میں مصروف ہیں۔

الیگان شہر کے مئیر لارنس کروز کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنایا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG