رسائی کے لنکس

فلپائن:متاثرین تک رسائی کے لیے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی


داخلہ اُمور کے سیکرٹری مار روکس نے جمعہ کو کہا کہ اس صورت حال میں چاہے کتنی ہی تیزی سے کام کیا جائے وہ کافی نہیں ہوتا۔

فلپائن کی حکومت نے سمندری طوفان ’ہائیان‘ سے متاثرہ افراد تک امداد پہنچانے کی اپنی کوششوں کا دفاع کیا ہے۔

ملک میں اس صدی کے شدید ترین طوفان سے متاثرہ خاندانوں میں سے بڑی تعداد کو ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود یا تو بہت کم امداد مل سکی ہے یا پھر وہ اب تک اس سے محروم ہیں۔

داخلہ اُمور کے سیکرٹری مار روکس نے جمعہ کو کہا کہ اس صورت حال میں چاہے کتنی ہی تیزی سے کام کیا جائے وہ کافی نہیں ہوتا۔

طوفان سے تباہ حال شہر تکلوبان میں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر روکس نے کہا کہ ہر متاثرہ شخص تک پہنچنے کے لیے فوری اور بہت زیادہ امداد کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو ہی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ ایڈوراڈو ڈیل راساریو نے صحافیوں کو بتایا کہ طوفان سے ہلاکتوں کی مصدقہ تعداد 3,621 ہو چکی ہے۔

دریں اثناء امریکی بحریہ کے دستوں نے جمعرات سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ اور سات دیگر جہاز بدھ کو فلپائن پہنچے تھا۔

امریکی بحری جہاز ’’یو ایس ایس مرسی‘‘ جس پر اسپتال بھی قائم ہے، روانگی کے لیے تیار ہے اور توقع ہے کہ وہ ایک ہفتے میں بحری بیڑے کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔

امریکی ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG