رسائی کے لنکس

فلپائن: طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے 20 افراد ہلاک


فلپائن میں طوفانی بارشیں اور سیلاب
فلپائن میں طوفانی بارشیں اور سیلاب

گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آکر منیلا میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں

سیلابی پانی کے ریلے فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے پاس پہنچ گئے ہیں اور حکام 20 لاکھ سے زیادہ متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کی زد میں آکر منیلا میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تقریباً تین لاکھ لوگوں کو اپنی جان بچانے کے لیے محفوظ مقامات پر قائم کیے جانے والی عارضی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

فلپائن کے محکمہ موسمیات نے دارالحکومت منیلا کے لیے طوفان کی وارننگ واپس لے لی ہے۔ لیکن کشتیوں میں سوار کارکن پانی میں گھر جانے والے افراد تک ہنگامی امداد پہنچنے کے لیے دن رات اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکومت نے 20 شہروں اور صوبوں کو آفت زدہ علاقے قراردے دیا ہے، جس کے بعد انہیں قومی آفات سے نمٹنے کے لیے قائم کردہ فنڈ سے امداد ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
XS
SM
MD
LG