رسائی کے لنکس

فلپائن: مغوی امریکی خاتون رہا


فلپائن: مغوی امریکی خاتون رہا
فلپائن: مغوی امریکی خاتون رہا

جنوبی فلپائن میں اغواکاروں نے جولائی میں اغوا کی جانے والی فلپینی نژاد امریکی شہری کو رہا کردیا لیکن ان کا 14 سالہ بیٹا اور بھتیجا بدستور ان کے قبضے میں ہیں۔

فلپائن میں حکام کا کہنا ہے کہ جرفاییٹس لنزمن (Gerfa Yeatts Lunsmann) کو اتوار کی شب دیر گئے باسی لان جزیرہ میں رہا کیا گیا۔ یہ علاقہ اسلامی انتہا پسند گروپوں کا گڑھ مانا جاتا ہے جن میں القاعدہ سے منسلک بدنام زمانہ ابوسیاف گروپ بھی شامل ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس رہائی کے لیے کوئی تاوان بھی ادا کیا گیا یا نہیں لیکن زمبوانگا شہر کے میئر سیلسو لوبرگاٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ اغواکاروں سے رابطے ہوئے ہیں۔

امریکہ میں رہائش پذیر لنزمن اپنے آبائی شہر زمبوانگا میں اپنے رشتے داروں سے ملنے آئی تھی جب 12 جولائی کو اسے بیٹے اور بھتیجے سمیت اغوا کرلیا گیا تھا۔

منیلا میں امریکی سفارتخانے نے لنزمن کی رہائی میں مدد فراہم کرنے پر فلپائن کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG