رسائی کے لنکس

فلپینز۔ سکیورٹی فوجوں سے جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک


فلپینز۔ سکیورٹی فوجوں سے جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک

فلپینز۔ سکیورٹی فوجوں سے جھڑپ میں چھ عسکریت پسند ہلاک

فلپینز کے فوجی عہدے داروں نےکہا ہے کہ یہ امکان موجود ہے کہ القاعدہ سے منسلک گروپ ابو سیاف کا اعلیٰ ترین راہنما ، اتوار کے روز جنوبی شورش زدہ علاقے میں ایک لڑائی میں ہلاک ہونے والے چھ عسکریت پسندوں میں شامل تھا ۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ خیال ہے کہ جزیرہ جولو میں ہلاک کیے جانے والوں میں ابو سیاف کا ایک لیڈر البدر پارد شامل تھا، جس نے گزشتہ سال ریڈ کراس کےتین کارکنوں کے اغوا کی قیادت کی تھی۔

دوسرے فوجی عہدے داروں نے کہاہے کہ گروپ کا ایک اہم لیڈر ، عمبرا جمادیل کا بھائی بھی ہلاک ہوا ہے ۔

فوج کا کہنا ہے کہ ا س جھڑپ میں تین سرکاری فوجی زخمی ہوئے ۔

جمعے کے روز عہدے داروں نے اعلان کیاتھا کہ انہوں ایک مشتبہ مسلم باغی کو گرفتار کر لیا ہے جس پر نو سال قبل تین امریکی سیاحوں کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔

فوج نے کہاہے کہ جمادیل اراد کو جمعرات کے روز منیلا کی بندرگاہ سے پکڑا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG