رسائی کے لنکس

ایشیا: عمر رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ بندی پر زور


ایشیا: عمر رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ بندی پر زور

ایشیا: عمر رسیدہ افراد کی فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ بندی پر زور

ایشیائی ممالک کی حکومتوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کریں کیوں کہ اُن کی آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی طرف سے بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں کام کے قابل عمر والے افراد کے مقابلے میں بزرگوں کی تعداد 2050ء تک چار گنا ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت، پاکستان، فلپائن اور دیگر ایسے ممالک جہاں نوجوانوں کی خاطر خواہ آبادی موجود ہے، وہاں بھی آئندہ چند سالوں میں ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہو گا۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی رہنماؤں کو ایشیا کی معیشت کے پائیدار پھیلاؤ کو یقینی بنانے کے لیے منفرد اقدامات کرنا ہوں گے، کیوں کہ عمر رسیدہ افراد کے لیے پینشن، صحت اور فلاح و بہبود کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہو گی۔

XS
SM
MD
LG