رسائی کے لنکس

فلپائن: ابوسیاف دہشت گرد گروپ کا رکن گرفتار


فلپائن: ابوسیاف دہشت گرد گروپ کا رکن گرفتار

فلپائن: ابوسیاف دہشت گرد گروپ کا رکن گرفتار

فلپائن میں پولیس نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپ ابوسیاف کے ایک مشتبہ رکن کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار اگریمیرو کرز نے بتایا کہ اظہر پتا ماوالل کو منگل کے روز سکیورٹی فورسز نے جنوبی جزیرہ جولوسے گرفتار کیا گیا۔

ماوالل جو اجانگ نیڈز موالل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر 2009ء میں بین الاقوامی ریڈ کراس تنظیم کے تین کارکنوں کے اغواء اور 2010ء میں سات مزدوروں کے سر قلم کرنے کا شبہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موالیل ابو سیاف گروپ کا رکن ہے جس کا سربراہ البدر پراد ہے۔

ریڈ کراس کے مغوی کارکنان بحفاظت رہا کردیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG