رسائی کے لنکس

فلپائن کے نزدیک طاقت ور زلزلے کے جھٹکے


فلپائن میں زلزلے
فلپائن میں زلزلے

امریکہ کی جیالوجیکل سروے نے جمعے کو اطلاع دی کہ زلزلے کا مرکز فلپائن کے مشرق میں واقع صوبے سامار سے تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر کی تہہ میں تھا۔

فلپائن کے نزدیک واقع سمندر میں زیر آب سات اعشاریہ چھ قوت کے زلزلے سے علاقے میں سمندری طوفان کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور وہاں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

امریکہ کی جیالوجیکل سروے نے جمعے کو اطلاع دی کہ زلزلے کا مرکز فلپائن کے مشرق میں واقع صوبے سامار سے تقریباً 140 کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر کی تہہ میں تھا ۔

زلزلے سے پہنچنے والے نقصانات کی فوری طور پر کوئی خبرموصول نہیں ہوئی۔

عہدے داروں نے فلپائن اور انڈونیشیا کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے ، لیکن اس سے قبل جاپان، تائیوان اور بحرالکاہل کے دیگر کئی جزیروں کے لیے جاری کردہ وارننگ بعد میں واپس لے لی گئی۔
XS
SM
MD
LG