رسائی کے لنکس

جنوبی فلپائن میں پادری کا قتل


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی فلپائن میں پیر کو ایک شخص نے فائرنگ کر کے ایک اطالوی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پادری فاستو ٹینٹوریو جزیرہ مینڈاناؤ کے قصبہ آراکان میں واقع چرچ کے احاطے میں کھڑی گاڑی کی طرف جا رہے تھے جب سر پر ہیلمٹ پہنے ہوئے حملہ آور اُن پر تین گولیاں چلانے کے بعد موٹر سائیکل پر وہاں سے فرار ہو گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی پادری کو ایک مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُس کی موت کی تصدیق کر دی۔

فلپائن کے اس علاقے میں متعدد مسلح گروہ سرگرم ہیں جن میں ماؤ باغی اور مسلمان علیحدگی پسند بھی شامل ہیں۔ عمومی طور پر پسند کیے جانے والے مقتول پادری خطے میں کان کنی کے مفادات کے سخت گیر ناقد تھے۔

XS
SM
MD
LG