رسائی کے لنکس

سمندری طوفان وسطی فلپائن سے ٹکرا گیا


طوفان کے باعث مشرقی جزیرے سامار اس سے ملحقہ صوبہ لیئٹ اور تاکلوبان شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ یہ شہر گزشتہ سال آنے والے ہائیان طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

وسطی فلپائن میں اتوار کو طاقتور طوفان کے باعث چلنے والی شدید ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا۔

یہی علاقے ایک سال قبل بھی شدید طوفان کی زد میں آ چکے ہیں۔

تقریباً دس لاکھ افراد کو ہفتے کو ہی طوفان کے پیش نظر ساحلی علاقوں اور مٹی کے تودے گرنے والے دیہاتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

ہاگوپٹ نامی طوفان ہفتہ کو دیر گئے مشرقی ساحلوں سے ٹکرایا اس دوران 210 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔

طوفان کے باعث مشرقی جزیرے سامار اس سے ملحقہ صوبہ لیئٹ اور تاکلوبان شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔ یہ شہر گزشتہ سال آنے والے ہائیان طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔

مشرقی سامار میں مقامی ریڈیو نے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے لیکن اس کی تاحال حکام نے تصدیق نہیں کی ہے۔

ہاگوپٹ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے وقت اس کی شدت خاصی ہو گئی لیکن اب بھی یہ شدید موسلادھار بارشوں اور سمندر میں طلاطم کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ " یہ طوفان بدستور بہت مضبوط ہے اور یہ بہت تباہی لا سکتا ہے۔"

XS
SM
MD
LG