رسائی کے لنکس

فلپینز: عسکریت پسندوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک


فلپائن کے فوجی عہدے داروں نے کہاہے کہ منگل کے روز جنوبی فلپائن میں بم حملوں کے ایک سلسلے اوراسلام پرست عسکریت پسندوں کے ساتھ مسلح جھڑپوں میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسندوں نے جزیرہ بسیلان کے شہر ازابیل میں پولیس کے بھیس میں ایک چرچ اور ایک سرکاری دفتر پر دوگھریلو ساخت کے بموں سے حملہ کیا۔ ان دھماکوں میں چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اس کے بعد عسکریت پسندوں نے جان بچا کر بھاگنے والے عام شہریوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی اور سرکاری فورسز کو ایک مسلح جھڑپ پر مجبور کردیا۔اس واقعہ میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ بم دھماکوں سے ہلاک ہوئے تھے یا مسلح جھڑپ سے۔

ازابیل جنوبی فلپائن کے علاقے منداناؤ کا حصہ ہے جہاں ابوسیاف اور دوسرے مسلمان باغی گروپ ایک خود مختار سرزمین کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG