رسائی کے لنکس

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر ایک دوا ساز کمپنی کے عہدیدار تھے جو وہاں پارٹی میں مصروف تھے۔

فلپائن میں ایک ریسٹورنٹ میں بم دھماکے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔

پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک کے جنوبی ساحلی علاقے کیگیان ڈی اورو میں واقع ریسٹورنٹ میں یہ دھماکا جمعہ کو نصف شب کے قریب ہوا۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر ایک دوا ساز کمپنی کے عہدیدار تھے جو وہاں پارٹی میں مصروف تھے۔

پولیس نے اس بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کیگیان ڈی اورو منڈاناؤ کے ایسے جزیرے پر واقع ہے کہ جہاں القاعدہ سے منسلک جنگجو، کمیونسٹ باغی اور مسلح جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں۔
XS
SM
MD
LG