رسائی کے لنکس

فلپائن کا نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص


فلپائن کا نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص

فلپائن کا نوجوان دنیا کا سب سے پست قامت شخص

گِنس بک آف ورلڈ ریکارڈز نے فلپائن کے ایک نوجوان کو دنیا کا سب سے پست قامت شخص قرار دیا ہے۔

گِنس کے مطابق جُنرے بالاونگ، جنھوں نے اتوار کو اپنی 18 ویں سالگرہ منائی، کا قد 60 سینٹی میٹر ہے۔ بالاونگ کے بعد نیپال سے تعلق رکھنے والے کھاجندرا تھاپا ماگر (Khagendra Thapa Magar) کا نمبر آتا ہے جن کا قد 67 سینٹی میٹر ہے۔

جُنرے بالاونگ کے سب سے پست قامت شخص ہونے کا اعلان جنوبی فلپائن میں زیمبوانگا ڈیَل نورٹے کے دورافتادہ علاقے سنداگان میں کیا گیا۔ بالاونگ نے اپنی سالگرہ کی تقریب میں کیک پر لگی ایک موم بتی کو پھونک مار کر بجھایا اور شرکاء نے اُنھیں نقدی سمیت تحائف پیش کیے

بالاونگ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور دیہاتیوں کا شکریہ ادا کیا اور اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

XS
SM
MD
LG