رسائی کے لنکس

پسٹورئیس کو چھ سال قید کی سزا


مقدمے کی سماعت کے دوران پسٹوریئس یہ دعویٰ کرتے رہے کہ انھوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ شاید گھر میں کوئی گھس آیا ہے، گولی چلائی تھی اور وہ غلطی سے ان کی دوست ریوا کو لگ گئی۔

جنوبی افریقہ کے ایتھلیٹ آسکر پسٹوریئس کو تین سال قبل اپنی دوست ریوا سٹینکیمپ کو قتل کرنے کے جرم میں بدھ کو چھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

جج تھوکوزیل ماسپیا کے مطابق ان کی ندامت اور رویے کو دیکھتے ہوئے اس جرم میں 15 سال کی قید کی بجائے انھیں چھ سال قید کی سزا دی جا رہی ہے۔

پسٹوریئس ٹانگوں سے معذور ہیں اور وہ مصنوعی اعضا کا استعمال کرتے ہیں اور معذوروں کے اولمپک مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مقدمے کی سماعت کے دوران پسٹوریئس یہ دعویٰ کرتے رہے کہ انھوں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ شاید گھر میں کوئی گھس آیا ہے، گولی چلائی تھی اور وہ غلطی سے ان کی دوست ریوا کو لگ گئی۔

2013ء کے ویلٹنائن کے تہوار کے موقع پر اس پیش آنے والے واقعے پر ان کا استدلال رہا کہ وہ ریوا کو ہر گز مارنا نہیں چاہتے تھے۔

لورا قانون کی ڈگری یافتہ تھیں اور ایک معروف ماڈل بھی۔ قتل کے وقت ان کی عمر 29 سال تھی۔

2014ء میں جج ماسیپا نے پسٹوریئس کو قتل غیر عمد کا مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

انھیں گزشتہ سال اکتوبر میں پیرول پر رہا کیا گیا لیکن اپیل کورٹ کی طرف سے ان کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد انھیں دسمبر میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG