رسائی کے لنکس

رواں سال ہونے والے فضائی حادثے


رواں سال ہونے والے فضائی حادثے
رواں سال ہونے والے فضائی حادثے

پاکستان کی ایک نجی ایئرلائن”ایئربلیو“ کا مسافر طیار ہ جس پر عملے سمیت 152افراد سوار تھے ،کراچی سے اسلام آباد آرہا تھالیکن وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔ فوری طور پر حادثے کے اسباب معلوم نہیں ہوسکے ہیں تاہم حکام خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ خراب موسم حادثے کی وجہ ہوسکتا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انھیں خدشہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی مسافر زندہ نہیں بچا ہوگا۔

رواں سال دنیا کے مختلف ملکوں میں مسافر طیارے حادثوں کا شکار ہوئے جن میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔

ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ جس پر 158افراد سوار تھے 22مئی کو دبئی سے بھارت آتے ہوئے ریاست کرناٹکا میں منگلور ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

17مئی کو افغانستان میں پامیر ایئر ویز کا ایک مسافر جہاز قندوز کے پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوا۔ اس پر عملے سمیت 40سے زائد لوگ سوار تھے۔

12مئی کو لیبیا کا ایک مسافر طیارہ دارالحکومت تریپولی کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 103افراد ہلاک ہوئے ۔ اس حادثے میں ایک آٹھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔

رواں سال ہی 10اپریل کو پولینڈ کے صدر اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت پرواز کرنے والا ایک مسافر جہاز روس کے مغرب میں واقع سمولنسکی ایئر پورٹ پر اترتے ہوئے تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں 96افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

25جنوری کو ایتھوپین ایئرلائنز کا مسافر جہاز بیروت سے پرواز کی تھوڑی دیر بعدگر کر تباہ ہوگیا ۔اس حادثے میں 85افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG