رسائی کے لنکس

لندن: طیارے میں آتشزدگی، ہیتھرو کے رن وے بند


فائل

فائل

ہوائی اڈے کے اہل کاروں کو کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ایتھیوپین ایرلائنز کے 'بوئنگ 787 ڈریملائنر' پر کوئی بھی مسافر سوار نہیں تھا۔

جمعے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک خالی طیارے میں لگنے والی آگ کے بعد ہوائی اڈے کے دونوں رنویز کو بند کر دیا گیا ہے۔

ہوائی اڈے کے اہل کاروں کو کہنا ہے کہ واقعے کے وقت ایتھیوپین ایرلائنز کے 'بوئنگ 787 ڈریملائنر' پر کوئی بھی مسافر سوار نہیں تھا۔

ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی تصاویر میں فائر فائٹرز حادثے کے مقام پر اور طیارے پر بظاہر آگ بجھانے والا فوم پھینک رہے ہیں۔

بیٹری منجمد ہوجانے کی شکایات کے پیشِ نظر اِس سال کے اوائل میں بوئنگ کے ڈریملائنر جیٹس کی پرواز کی اجازت منسوخ کردی گئی تھی۔

اپریل میں ایتھیوپین ایئرلائنز وہ پہلی ایئر لائن تھی جس نے پھر سے یہ مسافر پروازیں شروع کیں۔

آگ لگنے کے اِس واقعے کے بعد جمعے کو شیئر بازار میں بوئنگ کے حصص کی قیمتیں گرگئیں۔
XS
SM
MD
LG