رسائی کے لنکس

وزیر اعظم منگل کو قوم سے خطاب کریں گے


اپنے خطاب میں، طاہرالقادری اور تحریک انصاف کے مارچ کو بھی ایجنڈے کے طور پر شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بتایا جاتا ہے کہ وہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں گے

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا یہ خطاب ریڈیو اور ٹی وی پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے خصوصی معاون، عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے خطاب میں موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومتی حکمت ِعملی کا اعلان کریں گے۔

خطاب کے دوران، وہ اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی بھی پیش کریں گے جس کا اہم مقصد عوام کو اعتماد میں لینا ہے۔

خطاب رات آٹھ بجے پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویثرن سے پیش کیا جائے گا، جسے نجی ٹی وی چینلز بھی حسب معمول ٹیلی کاسٹ کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپنے خطاب میں طاہرالقادری اور تحریک انصاف کے مارچ کو بھی ایجنڈے کے طور پر شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وزیر اعظم شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG