رسائی کے لنکس

وزیر اعظم کا نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے دینے کا اعلان


21 سال سے 45 سال عمر تک کے افراد ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے

وزیر اعظم نواز شریف نے نوجوانوں کو کاروباری قرضے 'یوتھ بزنس لون‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اُنھوں نے یہ اعلان جمعے کو گلگت میں ن لیگ کے ورکرز کنویشن سے خطاب میں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر قرضے دینے کی اس اسکیم کو بہت غور و خوض کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔

’یوتھ بزنس لون‘ نامی اس اسکیم کے مطابق 21 سال سے 45 سال عمر تک کے افراد ایک لاکھ سے 20 لاکھ روپے تک کے قرضے آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے، جسکی مدت 8 سال ہوگی۔


اعلان کردہ ضوابط کے مطابق، قرض حاصل کرنےوالے افراد کا پڑھا لکھا ہونا ضروری نہیں۔

حکومت کی جانب سے اس اسکیم کیلئے 100 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، جس کا بنیادی مقصد بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
XS
SM
MD
LG