رسائی کے لنکس

وزیراعظم کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس


اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے علاوہ 27 ملکوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے منگل کو افغان صدر اشرف غنی کی پاکستان آمد اور ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی قیادت کی۔

اس اجلاس میں فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ، مشیرِ خارجہ سرتاج عزیز، وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور وزیر داخلہ نثار علی خان سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں اپنے بھارتی ہم منصب سے اتوار کو ہونے والی ملاقات پر بریفنگ بھی دی۔

بعد ازاں وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ایک علیحدہ ملاقات بھی ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے علاوہ 27 ملکوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات اور خطے میں امن کے لیے اس کانفرنس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ منگل کو ہونے والے اجلاس پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان اس اہم موضوع پر تبادلہ خیال ہوا۔

XS
SM
MD
LG