رسائی کے لنکس

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 14ارکان نے حلف اٹھا لیا


پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 14ارکان نے حلف اٹھا لیا
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 14ارکان نے حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ قاف کے 14ارکان نے وفاقی وزیراوروزرائے مملکت کے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے پیر کو ایوان صدرمیں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت سے عہدوں کا حلف لیا۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں مسلم لیگ(ق)کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی،فیصل صالح حیات،چوہدری وجاہت حسین،انجینئر امیرمقام،غوث بخش مہر، ریاض حسین پیرزادہ اورانورعلی چیمہ شامل ہیں جبکہ شیخ وقاص اکرم،خواجہ شیراز،سرداربہادرخان سیہڑ،اکرم مسیح گل،رضاحیات ہراج،شاہ جہاں یوسف اورراناآصف توصیف نے وزراء مملکت کا حلف اٹھایا۔

تقریب حلف برداری میں چیئرمین سینٹ فاروق ایچ نائیک ،مسلم لیگ(ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین ،سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر نیر حسین بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، گورنرپنجاب سردارلطیف خان کھوسہ،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،وزیراعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ،وفاقی وزراء،ارکان پارلیمان اوراعلی حکام نے شرکت کی۔

XS
SM
MD
LG