رسائی کے لنکس

پولینڈ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان


پولینڈ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان
پولینڈ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان

پولینڈمیں صدارتی انتخابات 20 جون کوکرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ ملک کے قائم مقام صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضروری ہوا تو انتخابات کا دوسرا دو ر چار جولائی کو ہوگا۔

پولینڈمیں صدارتی انتخاب رواں سال کے آخر میں ہونا تھے لیکن صدرلیخ کانزسکی کی 10 اپریل کو ایک فضائی حادثے میں ہلاکت کے باعث اب صدارتی انتخابات جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آنجہانی صدر کے دو جڑواں بیٹوں میں سے کسی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا ہے۔

لیخ کانزسکی اور اُن کی اہلیہ سمیت صدر کے طیارے میں سوار 95 افراد اُس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ دوسری جنگ عظیم میں سوویت فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پولینڈ کے 22 ہزارفوجی افسرو ں اور دیگر افراد کی یادگار پر ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے روس جارہے تھے۔

XS
SM
MD
LG