رسائی کے لنکس

پولینڈ میں فیصلہ کن صدارتی انتخابات کا انعقاد


پولینڈ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے اتوار کو ہونے والے فیصلہ کن مرحلے میں قائم مقام صدر برونس لا کوموروسکی کا مقابلہ آنجہانی صدر لیخ کازنسکی کے جڑواں بھائی جیرس لا کازنسکی سے ہے۔ ان انتخابات کے نتائج کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔

پولینڈ میں 20 جون کو صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس میں کوئی بھی امیدوارمطلوبہ 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا جس کے باعث سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کیا گیاتھا۔

اعتدال پسند سوچ رکھنے والے کوموروسکی نے مجموعی طور پر 42 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جو کہ قدامت پرست کازنسکی کے حاصل کردہ ووٹوں سے صرف پانچ فیصد زیادہ تھے۔

قائم مقام صدر کوموروسکی سوک پلیٹ فارم پارٹی کے سربراہ ہیں جو کہ یورپی یونین کی حمایتی ہے جب کہ جیرس لا کازنسکی اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آنجہانی صدر لیخ کازنسکی ، ان کی اہلیہ ماریہ اور 94 دیگر افراد 10اپریل کو طیارے کے حادثے میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب وہ دوسری جنگ عظیم میں سوویت فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 22 ہزار پولش فوجی افسروں اور دیگر افراد کی یاد گار پر ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔


XS
SM
MD
LG