رسائی کے لنکس

پولیس گلوکارہ گریمی کے قتل کے محرکات جاننے میں مصروف


کرسٹینا گریمی (فائل فوٹو)
کرسٹینا گریمی (فائل فوٹو)

کرسٹینا گیمی ایک ابھرتی ہوئی مقبول گلوکارہ تھیں جنہیں پہلے پہل 2014ء میں "دی وائس" نامی موسیقی کا مقابلہ جیتنے پر شہرت ملی۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نوجوان گلوکارہ کرسٹینا گریمی کے قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اورلینڈو میں پیش آنے والے اس واقعے کا مشتبہ قاتل واردات کے لیے فلوریڈا کے کہیں باہر سے آیا تھا۔

22 سالہ گلوکارہ جمعہ کو دیر گئے اپنی پرفامنس کے بعد مداحوں سے مل رہی تھیں کہ مشتبہ شخص یہاں پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔

کرسٹینا کے بھائی مارکس نے حملہ آور کو دبوچ لیا جس پر اس شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت 27 سالہ کیون جیمز لوئبل کے طور پر کی ہے اور اس کے کمپیوٹر اور موبائل فون سے اس کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لیکن حکام کے بقول ابھی تک ایسے اشارے نہیں ملے کہ گلوکارہ اس مشتبہ شخص کو پہلے سے جانتی تھیں یا وہ ان کا پیچھا کرتا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس دو بندوقیں، ایک شکاری چاکو اور اضافی گولیاں موجود تھیں اور حکام نے مارکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ حملہ آور کو قابو نہ کرتا تو نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔

کرسٹینا گیمی ایک ابھرتی ہوئی مقبول گلوکارہ تھیں جنہیں پہلے پہل 2014ء میں "دی وائس" نامی موسیقی کا مقابلہ جیتنے پر شہرت ملی۔

یوٹیوب پر ان کے گانوں کو لاکھوں لوگوں نے سراہا اور وہ تیزی سے شہرت کی بلندیوں کی طرف گامزن تھیں۔

XS
SM
MD
LG