رسائی کے لنکس

بوسٹن: پولیس فائرنگ، مشتبہ دہشت گرد ہلاک


بوسٹن پولیس اور ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد کی گزشتہ 24گھنٹے سے نگرانی کی جا رہی تھی

فوجی طرز کی چھری رکھنے والے ایک مشتبہ دہشت گرد کو بوسٹن پولیس نے ادویات کے ایک اسٹور کے باہر اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا، جب اس نے ان پولیس افسران پر چھری سے وار کرنے کی کوشش کی۔

بوسٹن پولیس اور ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گرد کی گزشتہ 24گھنٹے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ لیکن، اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس کی کیوں نگرانی کی جا رہی ہے۔

پولیس کو اب تک اس مشتبہ شخص کی شناخت نہیں معلوم ہوسکی۔ لیکن، ’بوسٹن گلوبل نیوزپیر‘ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) کا کہنا ہے کہ ان کا نام اسامہ رحیم تھا۔

پولیس کے مطابق، اہل کار جب رحیم کے پاس سوالات کے لئے پہنچا تو اس وقت اس نے بندوق نہیں نکالی تھی اور صرف اس وقت گولی چلائی جب ملزم کے ہاتھوں سے چھری گرانے کا کوئی اور راستہ باقی نہیں رہا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہل کار نے اسے مسلح اور خطرناک شخص تصور کیا۔ جبکہ ایف بی آئی کے مطابق، تحقیقات جاری ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے آیا گولی چلانا درست تھا۔

XS
SM
MD
LG