رسائی کے لنکس

امریکہ: لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حادثہ، مسلح شخص زیر ِ حراست


ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ائیرپورٹ پر کس نوعیت کا حادثہ پیش آیا اور پولیس نے کن حالات میں مسلح شخص کو اپنی حراست میں لیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جمعے کے روز لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایک مسلح شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔

کیلی فورنیا کے میڈیا کے مطابق جمعے کے روز لاس اینجلس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے ایک حادثے کے بعد پولیس ائیر پورٹ پہنچی جہاں پر پولیس نے ایک مسلح شخص پر جس کے پاس جدید خودکار اسلحہ موجود تھا، فائرنگ کردی۔

ائیرپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ لاس اینجلس ائیرپورٹ پر ایک حادثہ پیش ہونے جا رہا تھا۔ ایک مقامی ٹی وی چینل کے رپورٹر کے مطابق مسلح شخص کو گولی ماری گئی جس کے بعد اسے پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔
XS
SM
MD
LG