رسائی کے لنکس

پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی


پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی
پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی

وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے کہا ہے کہ گذشتہ سال پاکستان میں 90 افراد پولیو وائرس کا شکار ہوئے جب کہ 2008 ء میں یہ تعداد 117 تھی۔

انھوں نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ انسانوں کو معذور کردینے والی اس بیماری کے خاتمے کی کوششوں پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے نتیجے میں ملک میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایڈز، ملیریا، ٹی بی، خاندانی منصوبہ بندی، سوائن فلو، برڈ فلو اور ہپیٹائٹس جیسی بیماروں پر قابو پانے کے منصوبوں پر حکومت نے پچھلے دو سالوں کے دوران 29 ارب روپے خرچ کیے۔

انھوں نے بتایا کہ HIV/AIDS کے کنٹرول کے لیے ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں 20 خصوصی مراکز قائم کیے جا چکے ہیں جہاں لوگوں کوایچ آئی وی کے مفت ٹیسٹ کی سہولت حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG