رسائی کے لنکس

کراچی: پولیو رضاکاروں کے محافظ، مرحوم اسماعیل کے گھر سوگ


گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی سیکورٹی پر مامور سات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ انہی میں، کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی پولیس اہلکار محمد اسماعیل بھی شامل تھے

کراچی میں بدھ کے روز نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے سات پولیس اہلکاروں میں سے ایک اہل کار محمد اسماعیل تھے۔ مرحوم کے گھر میں سوگ اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی سیکورٹی پر مامور سات پولیس اہلکاروں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ انہی میں، کراچی کے علاقے کورنگی کے رہائشی پولیس اہلکار محمد اسماعیل بھی شامل تھے۔

وہ پچھلے 25 برسوں سے کراچی پولیس میں بطور اہل کار فرائض انجام دے رہے تھے۔

بدھ کے روز وہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی میں شامل تھے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

اسماعیل اپنے گھر کے سربراہ اور واحد کفیل تھے۔ ان کے اہلخانہ نے ’وائس آف امریکہ‘ کی نمائندہ سے کی گئی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ حکومت جلد سے جلد ان کے قاتلوں کو گرفتار کیفر کردار تک پہنچائے۔

مزید تفصیل منسلک ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیے:

XS
SM
MD
LG