رسائی کے لنکس

پاکستان و پولینڈ کے اہل کاروں کی ملاقات، تعلقات کے فروغ پر زور


فائل
فائل

ذرائع کے مطابق، پاکستانی سکریٹری خارجہ نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سےمتعدد شعبہ جات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جن میں دفاعی پیداوار، تجارت اور سرمایہ کاری اور زراعت شامل ہیں

پاکستان کےسکریٹری خارجہ نے پیر کے روز پولینڈ کے وزیر خارجہ کے ساتھ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے احاطے سے باہر ملاقات کی، جس دوران اعزاز احمد چودھری اور گریگورز شتیانہ نے انسداد دہشت گردی کے علاوہ کامیاب معاشی بحالی پر گفتگو کی۔

پاکستان مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سکریٹری خارجہ نے پولینڈ کے وزیر خارجہ سےمتعدد شعبہ جات میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جن میں دفاعی پیداوار، تجارت اور سرمایہ کاری اور زراعت شامل ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ دفاعی تعاون کے میدان میں سمجھوتا جلد طے ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں، پولینڈ کا ایک وفد اس سال کے اواخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

اعزاز احمد چودھری نے پولینڈ کے وزیر خارجہ کو افغانستان میں امن اور استحکام اور بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں، پولینڈ نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اور ساتھ ہی دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کو وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کے ملکوں میں پولینڈ ایک اہم رکن ہے، جس کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان گرمجوشی کے مراسم ہیں۔

ذرائع کے مطابق، باہمی تجارت کی موجودہ سطح، جو 33 کروڑ ڈالر ہے، اُسے مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

XS
SM
MD
LG