رسائی کے لنکس

سیاست عدم شائستگی کی شکار، زیادہ تر نوجوان امریکیوں کی رائے


اٹھارہ سے 19 برس کے امریکیوں کا 60 فی صد یہ خیال کرتا ہے کہ گذشتہ پانچ برس کے دوران امریکی سیاست میں تہذیب کی سطح گری ہے۔ یہ بات ’ہارورڈ انسٹی ٹیوٹ آف پالٹکس‘ کے جاری کردہ عام جائزے میں کہی گئی ہے

رائے عامہ کے ایک نئے جائزے کے مطابق، امریکہ میں نوجوانوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ ملک کی سیاست نے خراب رُخ اختیار کیا ہے۔

اٹھارہ سے 19 برس کے امریکیوں کا 60 فی صد یہ خیال کرتا ہے کہ گذشتہ پانچ برس کے دوران امریکی سیاست میں تہذیب کی سطح گری ہے۔ یہ بات ’ہارورڈ انسٹی ٹیوٹ آف پالٹکس‘ کے جاری کردہ عام جائزے میں کہی گئی ہے۔

اِسی سروے سے اس بات کا پتا چلتا ہے کہ نوجوانوں کا 60 فی صد عہدہٴ صدارت کے عبوری دور کے دوران ٹرمپ کی کارکردگی کو پسند نہیں کرتا، حالانکہ یہ اعداد زیادہ تر پارٹی کی خطوط پر بٹے ہوئےہیں۔

جائزے میں شامل، 87 فی صد ڈیموکریٹس ٹرمپ کی کارکردگی کو ناپسند کرتے ہیں، جب کہ محض 22 فی صد ری پبلیکنز اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریر کےبارے میں بھی لوگوں کی رائے پارٹی خطوط کی سطح کے مطابق ہے۔

تقریر کے بعد، ڈیموکریٹس کی نصف تعداد نے کہا ہے کہ امریکہ کے مستقبل کے بارے میں وہ زیادہ خوفزدہ ہیں؛ جب کہ 70 فی صد ری پبلیکنز نے کہا ہے کہ وہ زیادہ پُرامید ہوئے ہیں۔ ادھر، غیر وابستہ لوگ پُرامید، خوفزدہ اور نہیں معلوم کے صیغے میں بٹے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG