رسائی کے لنکس

بالی وڈ ایکٹریس اور ڈائریکٹر پوجا بھٹ کراچی پہنچ گئیں


پوجا بھٹ اپنی مخصوص اسٹائل کے پسندیدہ کلر بلیک سوٹ میں کراچی ائیرپورٹ پر نظر آئیں تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوش بھی

بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے ایسے ماحول میں، جس میں سب سے زیادہ فنکاروں کو ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے، فلموں کی نمائش روک دی گئی ہے، فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں، وہاں جمعرات کی شام بالی وڈ ایکٹریس اور پروڈیوسر پوجا بھٹ کا اچانک کراچی آجانا، امن کا بڑا پیغام ہے۔

پوجا بھٹ اپنی مخصوص اسٹائل کے پسندیدہ کلر بلیک سوٹ میں کراچی ائیرپورٹ پر نظر آئیں تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران بھی ہوئے اور خوش بھی۔

پوجا بھٹ نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے راستے کھلے ہیں تو فنکار بھی آئیں گے۔ پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔ یہاں جب بھی آئی ہوں پیار لیکر ہی واپس گئی ہوں۔

پوجا کی آمد کے حوالے سے سرگوشیاں جاری ہیں۔ پوجا کا کہنا ہے کہ وہ نجی دورے پر آئی ہیں۔ لیکن، کچھ اطلاعات میں کہا جا رہا ہے کہ وہ فیشن شو میں حصہ لینے پاکستان آئی ہیں اور ریمپ پر واک کریں گی۔

پوجا کے بارے میں کراچی کی ایک بڑی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی، ایوریڈی پکچرز کے چیف ایگزیکٹو، ستیش آنند کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ پوجا ستیش آنند سے ایک نئی فلم کے آئیڈیا پر بھی گفت و شنید کریں گی۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG