رسائی کے لنکس

دورے کے اختتام پر پوپ کی برمنگھم میں عبادت میں شرکت


کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ شازدہم نے برطانیہ کے چار روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر اتوار کو برمنگھم میں ایک عبادت کی سربراہی کی اور انیسویں صدی کے ایک مذہبی رہنما کے مقدس بنائے جانے کی رسم ادا کی۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ شازدہم نے برطانیہ کے چار روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر اتوار کو برمنگھم میں ایک عبادت کی سربراہی کی اور انیسویں صدی کے ایک مذہبی رہنما کے مقدس بنائے جانے کی رسم ادا کی۔

برمنگھم میں پوپ بینڈکٹ کی کھلے آسمان تلے عبادت میں شرکت کے لئے 50ہزار سے زائد مسیحی بارش اور سردی کے باوجود کوفٹن پارک مین جمع ہوئے ۔ پارک کے گیٹ جب صبح تین بجے کھولے گئے تو دوسرے شہروں سے آئے ہوئے بہت سے زائرین اپنی چھتریوں اور سلیپنگ بیگوں کے ساتھ پارک میں داخل ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی صورت بھی پوپ کو دیکھنے کا یہ تاریخی موقع گنوانا نہیں چاہتے ۔

عبادت کے لئے پوپ کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارک میں لایا گیا۔ اپنے واعظ کے آغاز میں انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فضائیہ کی جرمن ائرفورس کے ساتھ جنگ کی 70ویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے برطانوی فوج کی بہادری اور قربانیوں کی داد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ برطانو ی قوم کی تاریخ میں اہم باب کی حیثیت رکھتی ہے۔‘‘ستر سال بعد ہم شرم اور خوف سے اس تباہی اور ہلاکتوں کو یاد کرتے ہیں جو جنگ کے نتیجے میں ہوئیں ۔ اور دوبارہ آعادہ کرتے ہیں کہ جہاں بھی جنگ کا خطرہ ہو ہم وہاں امن اور صلح کے لئے کا م کریں گے۔’’

پوپ بینڈکٹ کی اس عبادت کا خاس مقصد 1845میں ایک ا ینگلیکن کے کیتھولک بننے والے مذہبی رہنما کارڈینل جان ہینری نیومن کو مقدس قرار دینے کی جانب پہلی رسم ادا کرنا تھا۔ کارڈینل جان نے دونوں کمیونیٹیز کے لئے بے حد خدمات سرانجام دی تھیں اور پوپ نے ان خدمات کو سراہا ۔ برطانیہ میں ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی رسم تھی۔

چند روز قبل لند ن کے ویسٹ منٹر ایبے میں عبادت کے دوران انہوں نے کہا تھاکہ مسیحی عقائد رکھنے والوں کو اپنی قومی زندگی میں اپنے مذہبی اقدار کو سامنے رکھنا اور اس بارے میں بات کرنی چاہیے۔

کیتھولک مسیحیوں کے موجودہ روحانی پیشوا کابرطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ ملکہ برطانیہ کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں28 سال قبل پوپ جان پال دوم نے 1982میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔

پوپ بینیڈکٹ کے دورے کے دوران لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے پوپ پر حملے کے خطرے کے پیش نظر چھ افراد کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG