رسائی کے لنکس

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ویٹیکن میں اجتماع


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

115 کارڈینلز ایک کمرے میں جمع ہوں گے اور اس وقت تک وہاں ہی رہیں گے جب تک نئے پوپ کا چناؤ نہیں کر لیا جاتا۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگے گا

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کی نظریں ویٹیکن پر لگی ہوئی ہیں جہاں 115 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے منگل کو جمع ہو رہے ہیں۔

یہ تمام کارڈینلز ایک کمرے میں جمع ہوں گے اور اس وقت تک وہاں ہی رہیں گے جب تک نئے پوپ کا چناؤ نہیں کر لیا جاتا۔ لیکن یہ معلوم نہیں کہ اس میں کتنا وقت لگے گا، لیکن عام لوگوں کو فیصلے کا علم تب ہو گا جب سسٹین چیپل میں نصب چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج ہو گا۔

نیا پوپ وہ ہو گا جسے کم ازکم 77 ووٹ ملیں۔

پوپ بینیڈکٹ گزشتہ ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ چھ سو سال میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی پوپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہو۔

2005ء میں پوپ بینیڈکٹ کا جب انتخاب ہوا تھا تو اس وقت ان کے چناؤ کے لیے کارڈیننلز کا اجلاس دو دن تک جاری رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG