رسائی کے لنکس

نئے پوپ کا انتخاب نہ ہو سکا


سسٹیئن چیپل کی چمنی سے اٹھتا سیاہ دھواں
سسٹیئن چیپل کی چمنی سے اٹھتا سیاہ دھواں

سسٹیئن چیپل کی چمنی سے بدستور سیاہ دھواں خارج ہورہا ہے۔

ویٹیکن میں سسٹیئن چیپل کی چمنی سے نکلنے والا سیاہ دھواں اس بات کی عکاسی کر رہا ہے کہ رومن کیتھولک کارڈنلز تاحال نئے پوپ کا انتخاب نہیں کر سکے ہیں۔

دنیا کے مختلف ممالک سے 115 کارڈنلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے منگل کو یہاں جمع ہوئے تھے اور انتخاب کا یہ عمل بدھ کو بھی جاری رہا۔

کارڈینلز یعنی پوپ کے معاونین، نئے پوپ کے انتخاب کے لیے مشاورت کرتے ہیں اور اپنے حلف کے مطابق اس بارے میں کسی کو آگاہ نہیں کرتے۔ پوپ منتخب ہو جانے کا فیصلہ سسٹیئن چیپل کی چمنی سے سفید دھوئیں کے اخراج سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

یہ کارڈنلز پوپ بینیڈکٹ شانز دہم کے گزشتہ ماہ مستعفی ہونے کی وجہ سے نئے پوپ کا انتخاب کرنے کے لیے جمع ہیں۔

پوپ کا عہدہ تاحیات ہوتا ہے لیکن بینیڈکٹ جنہیں اب پوپ ایمریٹس کا خطاب سے پکارا جاتا ہے، گزشتہ چھ سو سال میں اس منصب سے مستعفی ہونے والے پہلے پوپ تھے۔

دنیا بھر میں رومن کیتھولک عیسائی بھی اٹلی کے شہر روم میں رقبے اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کی سب سے چھوٹی خودمختار ریاست ویٹیکن پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں۔
XS
SM
MD
LG