رسائی کے لنکس

پوپ کا انسانوں کے مابین ’بردباری اور یکجہتی‘ پر زور


Cats crowd the harbor on Aoshima Island in the Ehime prefecture in southern Japan. An army of cats rules the remote island, curling up in abandoned houses or strutting about in a fishing village that is overrun with felines outnumbering humans six to one.
Cats crowd the harbor on Aoshima Island in the Ehime prefecture in southern Japan. An army of cats rules the remote island, curling up in abandoned houses or strutting about in a fishing village that is overrun with felines outnumbering humans six to one.

پوپ فرانسس نے تشدد کے خاتمے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ ’بھائی چارے کا مذہبی پیغام اِن دیواروں کو گرادے گا، جو دشمنوں کو یہ پہچاننے میں مانع ہیں کہ وہ باہم بھائی بھائی ہیں‘

پوپ کا منصب سنبھالنے کے بعد نئے سال کے موقع پر اپنے پہلے خطاب میں پوپ فرانسس نے انسانوں کے درمیان زیادہ بردباری اور یک جہتی پر زور دیا ہے۔

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے77سالہ پوپ نے بدھ کے روز سینٹ پیٹرزبرگ اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کیا۔

اُنھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ اُنھیں بھائیوں کی ایک برادری بن جانا چاہیئے اور ایک دوسرے کو تنوع کے ساتھ قبول کرنا چاہیئے۔

فرانسس نے تشدد کے خاتمے کی اپیل کی اور امید ظاہر کی کہ، ’بھائی چارے کا مذہبی پیغام اِن دیواروں کو گرادے گا، جو دشمنوں کو یہ پہچاننے میں مانع ہیں کہ وہ باہم بھائی بھائی ہیں۔‘

پوپ کے الفاظ میں، ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم باز آجائیں۔ میں بھی یہ سوچتا ہوں کہ ہمارے لیے بہتر ہوگا کہ ہم تشدد کے اس راستے پر آگے نہ بڑھیں اور امن کی تلاش کریں‘۔

اُن کے بقول، ’بہنو اور بھائیو، میں اس شخص کے الفاظ اپناؤں گا کہ آخر لوگوں کے دلوں کو کیا ہوگیا ہے۔ انسانیت کے دل کو کیا ہوگیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ یہ سب بند کیا جائے‘۔

کیتھولک چرچ نے یکم جنوری کو دنیا میں امن کے فروغ کے لیے وقف کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG