رسائی کے لنکس

ہلاک ہونے والوں میں برگوگیلو کے دو بیٹے اور بیوی شامل ہیں، نو عمر بچوں میں سے ایک کی عمر آٹھ ماہ جب کہ ایک کی عمر دو سال تھی۔

پوپ فرانسس کے تین رشتہ دار ارجنٹائن میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

پوپ کے بھتیجے ایمنیول ہوراکیو برگوگیلو گاڑی چلا رہے تھے کہ صوبہ گورڈبوبا میں اُن کی چھوٹی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

ہلاک ہونے والوں میں برگوگیلو کے دو بیٹے اور بیوی شامل ہیں، نو عمر بچوں میں سے ایک کی عمر آٹھ ماہ جب کہ ایک کی عمر دو سال تھی۔

38 سالہ برگوگیلو پوپ کے مرحوم بھائی کے بیٹے ہیں اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ویٹیکن کے ترجمان نے کہا کہ پوپ کو اس حادثے کے بارے میں علم ہے اور اُنھوں نے کہا ہے وہ تمام دکھ کی اس گھڑی میں اُن کے ساتھ دعاؤں میں اُن کا ساتھ دیں۔

XS
SM
MD
LG