رسائی کے لنکس

یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیوز


یوٹیوب کی تاریخ کچھ زیادہ پرانی نہیں ہے ۔ تین افراد نے اسے 2005 میں ویڈیو شیئر ویب سائٹ کے طور پر قائم کیا تھا۔ اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اگلے ہی سال گوگل نے اسے ایک ارب 65 کروڑ ڈالر میں خرید لیا۔

یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیوز

یوٹیوب دنیا بھر میں دیکھی جانے والی سب سے مقبول ویب سائٹ ہے۔ اس وقت ان کے پاس دنیا کی 78 زبانوں میں پانچ کروڑ سے زیادہ ویڈیوز موجود ہیں اور شو بز کی کئی کمپنیاں اپنے ناظرین تک پہنچنے کے لیے یوٹیوب کا پلیٹ فارم استعمال کررہی ہیں۔

حالیہ برسوں میں سمارٹ فونز اور ٹیبلٹ عام ہونے سے یوٹیوب دیکھے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے

2012 وہ تاریخی سال ہے جب اس پلیٹ فارم پر کسی ایک ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب کے ہند سے سے آگے نکلی تھی۔ اب ایسی ویڈیوز کی تعداد درجنوں میں ہے ، جن میں سے زیادہ تر موسیقی کی ہیں۔ لیکن اس سال ایک ویڈیو ایسی بھی ہے جس کے ناظرین دو ارب سے تجاویز کرچکے ہیں۔

اب ذرا ذکر ہو جائے ان ویڈیوز کا جو دیکھے جانے کے لحاظ سے پہلے دس نمبروں پر ہیں۔

1-گنگ نم اسٹائل

جنوبی کوریا میں 2012 میں ریلز ہونے والے اس نغمے کی ویڈیو دیکھنے والوں کی تعداد دو ارب 66 کروڑ سے زیادہ ہے۔ کورین زبان کے اس پاپ گانے میں سیول کے ایک پوش علاقے گنگ نم کی عکاسی کی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گانا دنیا کے 30 ملکوں کے مقبول ترین گانوں کی فہرست میں اول آ چکا ہے۔

2-بیلاندو

گنگ نم کی طرح یہ ویڈیو بھی انگریزی میں نہیں ہے بلکہ یہ ہسپانوی زبان میں ہے ۔ 2014 میں ریلز ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ایک ارب 65 کروڑ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔ یوٹیوب پر مقبولیت کی فہرست میں یہ دسویں نمبر پر ہے۔

3-لین آن

مارچ 2015 میں میجر لیزر کی ریلز ہونے والی تیسری البم کے اس گانے کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 2015 میں دنیا کا مقبول ترین گانا رہ چکا ہے اور اس کی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ یوٹیوب کی کلک لسٹ پر اس کا نمبر نواں ہے اور اس گانے پر ایک ارب 67 کروڑ ہٹس آچکے ہیں۔

4-ماشااینڈ دا بیئر

مقبولیت کی اس فہرست میں روسی زبان کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے ۔ اور اس فہرست کی یہ واحد ویڈیو ہے جس کا تعلق میوزک سے نہیں ہے ۔ بلکہ یہ بچوں کے لیے ایک کارٹون ویڈیو ہے ۔ اسے دیکھے والوں کی تعداد ایک ارب 67 کروڑ سے بڑھ چکی ہے اور مقبولیت کی سیڑھی پر اس کا نمبر آٹھواں ہے۔

5-شیک اٹ آف

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے گانوں کی ویڈیوز ، یوٹیوب کی مقبول ترین ویڈیوز میں شامل ہیں اور اگست 2014 میں ریلز ہونے والا ان کا یہ گانا اب تک ایک ارب 67 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور گنتی کے لحاظ سے وہ مقبولیت کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

6-ہیلو

برطانوی گلوکارہ ایڈل لوری کے’ہیلو‘ کا شمار مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے گانوں میں کیا جاتا ہے۔ 2015 میں ریلز ہونے والا یہ گانا یوٹیوب پر اب تک ایک ارب 74 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔یوٹیوب میں یہ گانا چھٹے نمبر پر ہے۔

7-بلینک سپیس

ٹیلر سوفٹ کے گانے شیک اٹ آف کی طرح یہ نغمہ بھی سننے والوں میں بہت مقبول ہوا ہے۔ اس گانے کا تعلق ان کی 1989 میں ریلز ہونے والی البم سے ہے۔ اس گانے کو ٹیلر کی زندگی کے بہترین گانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اسے یو ٹیوب پر اب تک ایک ارب 80 کروڑ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور مقبولیت کی درجہ بندی میں اس کا نمبر پانچواں ہے۔

8-سوری

کینیڈا کے گلوکار جٹسن بی بر کے دو گانے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں ۔ ان کا ایک گانا’ بے بی‘ایک ارب 46 کروڑ کلکس کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نغموں میں شامل رہ چکا ہے ۔ جس کے بعد انہی کا گانا’ سوری‘مقبولیت کے سابقہ ریکارڈ توڑ کر ایک ارب 88 کروڑ ہٹس کے ساتھ یوٹیوب کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔ یہ گانا 2015 میں ریلز ہوا تھا۔

9-اپ ٹاؤن فنک

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گلوکار ، موسیقار اور ڈی جے مارک رون سن کا یہ گانا نومبر 2014 میں ریلز ہوا تھا اور اب تک کئی ایوارڈ جیت چکا ہے۔ اسے اب تک یوٹیوب پر ایک ارب 90 کروڑ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔مقبولیت کی ٹیبل پر یہ گانا تیسرے درجے پر براجمان ہے۔

10-سی یواگین

2015 کی مقبول ترین میوزک ویڈیو ز میں وز خلیفہ کا گانا ’سی یواگین‘ اپنی پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔ وز خلیفہ ایک امریکی گلوکار ، نغمہ نویس اور اداکار ہیں۔ اپریل 2015 میں ریلز ہونے والے اس گانے کو اب تک دو ارب 10 کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں اور یوٹیوب کے کلکس میں اس کا نمبر دوسرا ہے۔

  • 16x9 Image

    جمیل اختر

    جمیل اختر وائس آف امریکہ سے گزشتہ دو دہائیوں سے وابستہ ہیں۔ وہ وی او اے اردو ویب پر شائع ہونے والی تحریروں کے مدیر بھی ہیں۔ وہ سائینس، طب، امریکہ میں زندگی کے سماجی اور معاشرتی پہلووں اور عمومی دلچسپی کے موضوعات پر دلچسپ اور عام فہم مضامین تحریر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG