رسائی کے لنکس

پرتگال کےصدر دوبارہ منتخب


پرتگال کےصدر دوبارہ منتخب

پرتگال کےصدر دوبارہ منتخب

اتوار کو ہونے والے انتخاب میں انیبال نے 53فی صد ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے اہم حریف صرف 20فی صد ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے۔

پرتگال کے صدارتی انتخابات میں قدامت پسند موجودہ صدر انیبال کواکو سلوا ایک بار پھر پانچ سال کے لئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

اتوار کو ہونے والے انتخاب میں انیبال نے 53فی صد ووٹ حاصل کئے جب کہ ان کے اہم حریف صرف 20فی صد ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے۔ چار اور امیدوار اس سے بھی کم ووٹ حاصل کر سکے۔

صدر انیبال کواکو سلوا ماہر معاشیات ہیں اور حزب اختلاف کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ پرتگال کے آئین کے مطابق صدر کا عہدہ رسمی ہوتا ہے اور اصل اختیارات وزیراعظم کے پاس ہوتے ہیں۔

صدر انیبال 1985سے 1995تک ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ وہ سن 2006میں پہلی بار صدر منتخب ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG